Nida Fazli لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Nida Fazli لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Dr Saif Qazi


اپني مرضي سے کہاں اپنے سفر کے ہم ہيں
(ندا فاضلي)

اپني مرضي سے کہاں اپنے سفر کے ہم ہيں
رخ ہواؤں کا جدھر کا ہے، ادھر کے ہم ہيں

پہلے ہر چيز تھي اپني مگر اب لگتا ہے
اپنے ہي گھر ميں کسي دوسرے گھر کے ہم ہيں

وقت کے ساتھ ہے مٹي کا سفر صديوں سے
کس کو معلوم، کہاں کے ہيں، کدھر کے ہم ہيں

چلتے رہتے ہيں کہ چلنا ہے مسافر کا نصيب
سوچتے رہتے ہيں کس راہگذر کے ہم ہيں

گنتيوں ميں ہي گنے جاتے ہيں ہر دور ميں ہم
ہر قلمکار کي بےنام خبر کے ہم ہيں
لیبلز: 0 تبصرے | | edit post
Dr Saif Qazi

اب خوشي ہے نہ کوئي درد رلانے والا
(ندا فاضلي)

اب خوشي ہے نہ کوئي درد رلانے والا
ہم نے اپنا ليا ہر رنگ زمانے والا

اس کو رخصت تو کيا تھا، مجھے معلوم نہ تھا
سارا گھر لے گيا، گھر چھوڑ کے جانے والا

اک مسافر کے سفر جيسي ہے سب کي دنيا
کوئي جلدي ميں، کوئي دير سے جانے والا

ايک بےچہرہ سي اميد ہے چہرہ چہرہ
جس طرف ديکھيے آنے کو ہے آنے والا

لیبلز: 0 تبصرے | | edit post