حفیظؔ بنارسی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
حفیظؔ بنارسی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Dr Saif Qazi

حفیظؔ بنارسی کی ایک غزل

کچھ اس کے سنور جانے کی تدبیر نہیں ہے
دُنیا ہے تری زلفِ گرہ گیر نہیں ہے

کیوں تیری نوازش نہیں اب دیدہ و دل پر
کیا اب ترے ترکش میں کوئی تیر نہیں ہے

ٹوکیں گے تجھے ہم ترے اندازِ غلط پر
میخانہ ہے ساقی تری جاگیر نہیں ہے

ہر طرح کی پابندی ہے میرے لئے لیکن
اُس شوخ کی خاطر کوئی زنجیر نہیں ہے

گر کوئی گلہ ہے تو حفیظؔ اپنے عمل سے
ہونٹوں پہ مرے شکوۂ تقدیر نہیں ہے