Amjad Islam Amjad لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Amjad Islam Amjad لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Dr Saif Qazi

شاعر
(امجد اسلام امجد)

کيسے کاريگر ہيں يہ
آس کے درختوں سے
لفظ کاٹتے ہيں اور سيڑھياں بناتے ہيں
کيسے باہنر ہيں يہ
غم کے بيج بوتے ہيں
اور دلوں ميں خوشيوں کي کھيتياں اگاتے ہيں
کيسے چارہ گر ہيں يہ
وقت کے سمندر ميں
کشتياں بناتے ہيں، آپ ڈوب جاتے ہيں۔