Wasi Shah لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Wasi Shah لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Dr Saif Qazi
با رہا تجھ سے کہا تھا مجھے اپنا نہ بنا 

(وصیؔ شاہ )

بارہا تجھ سے کہا تھا مجھے اپنا نہ بنا
اب مجھے چھوڑ کے دنیا میں تماشا نہ بنا
نہ دکھا پائے گا تُو خواب میری آنکھوں کے
اب بھی کہتا ہوں مصور میرا چہرہ نہ بنا

اک یہی غم میرے مرنے کیلئے کافی ہے
جیسا تُو چاہتا تھا مجھ کو میں ویسا نہ بنا
ایک بات اور پتے کی میں بتاؤں تجھ کو
آخرت بنتی چلی جائے گی، دنیا نہ بنا
یہ خدا بن کے رعایت نہیں کرتے ہیں وصیؔ
حسن والوں کو کبھی قبلہ و کعبہ نہ بنا

لیبلز: 0 تبصرے | | edit post
Dr Saif Qazi


آنکھوں سے ميري اس ليے لالي نہيں جاتي
(وصي شاہ)

آنکھوں سے ميري اس ليے لالي نہيں جاتي
يادوں سے کوئي رات جو خالي نہيں جاتي

اب عمر، نہ موسم، نہ وہ رستے کہ وہ پلٹے
اس دل کي مگر خام خيالي نہيں جاتي

آئے کوئي آ کر يہ ترے درد سنبھالے
ہم سے تو يہ جاگير سنبھالي نہيں جاتي

معلوم ہميں بھي ہيں بہت سے تيرے قصے
ہر بات تيری ہم سے اچھالي نہيں جاتي

ہمراہ تيرے پھول کھلاتي تھي جو دل ميں
اب شام وہي درد سے خالي نہيں جاتي

ہم جان سے جائيں گے تبھي بات بنے گي
تم سے تو کوئي راہ نکالي نہيں جاتي