غزلِاحمد ندیمؔ قاسمی
انداز
ہو بہو تری آوازِ پا کا تھا
دیکھا
نکل کے گھر سے تو جھونکا ہوا کا تھا
اس
حسنِ اتفاق پہ لٹ کے بھی شاد ہوں
تیری
رضا جو تھی وہ تقاضا وفا کا تھا
دل
راکھ ہو چکا تو چمک اور بڑھ گئ
یہ
تیری یاد تھی کہ عمل کیمیا کا تھا
اس
رشتہء لطیف کے اسرار کیا کھلیں
تو
سامنے تھا اور تصور خدا کا تھا
چھپ
چھپ کے روؤں اور سرِ انجمن ہنسوں
مجھ
کو یہ مشورہ مرے درد آشنا کا تھا
اٹھا
عجب تضاد سے انسان کا خمیر
عادی
فنا کا تھا تو پجاری بقا کا تھا
ٹوٹا
تو کتنے آئینہ خانوں پہ زد پڑی
اٹکا
ہوا گلے میں جو پتھر صدا کا تھا
حیران
ہوں کہ دار سے کیسے بچا ندیم
وہ
شخص تو غریب و غیور انتہا کا تھا
Nice....