Hamid yazdani لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Hamid yazdani لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Dr Saif Qazi

حامدؔ یزدانی

زاوئیے کیا کیا بکھر کر چشم تر میں رہ گئے
دیکھنے والے مگن ، کار ہنر میں رہ گئے

گر چکا پردہ ، سبھی کردار رخصت ہو چکے
پھر بھی کچھ منظر کف تمثیل گر میں رہ گئے

خستگان منزل حرف و معانی , کیا کہیں
کچھ سفر میں اور کچھ سطر سفر میں رہ گئے

گندھ گئے مٹی میں لیکن چاک تک پہنچے نہیں
نقش در کف تھے ، سو دست کارگر میں رہ گئے

خاک یوں بکھری مرے شوق سفر آغاز کی
فاصلے سارے سمٹ کر، بال و پر میں رہ گئے