Josh Maleeh Aabadi لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Josh Maleeh Aabadi لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Dr Saif Qazi

تجھے اس سے زيادہ کوئي سمجھا ہي نہيں سکتا
(جوشؔ مليح آبادي)

تجھے اس سے زيادہ کوئي سمجھا ہي نہيں سکتا
خدا وہ ہے جو حد ِ عقل ميں آ ہي نہيں سکتا

مرا دل عزت ِ فاني پہ اترا ہي نہيں سکتا
ترے دھوکے ميں اے دنيا کبھي آ ہي نہيں سکتا

رموز ِ معرفت کو معني ِ بے لفظ کہتے ہيں
يہ وہ باتيں ہيں جن کو ناطقہ پا ہي نہيں سکتا

جو ہر جنبش کے پيچھے اک سکوں محسوس کرتا ہے
کبھي وہ اضطراب ِ دل سے گھبرا ہي نہيں سکتا