نواز دیوبندی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
نواز دیوبندی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Dr Saif Qazi

تیرے آنے کی جب خبر مہکے۔۔ نوازؔ دیوبندی

تیرے آنے کی جب خبر مہکے
تیری خوشبو سے سارا گھر مہکے

شام مہکے تیرے تصور سے
شام کے بعد پھر سحر مہکے

رات بھر سوچتا رہا تجھ کو
ذہن و دل میرے رات بھر مہکے

یاد آئے تو دل منور ہو
دید ہو جائے تو نظر مہکے

وہ گھڑی دو گھڑی جہاں بیٹھے
وہ زمیں مہکے وہ شجر مہکے