حافظ محمد ولایت اﷲ حافظ (ناگپوری) لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
حافظ محمد ولایت اﷲ حافظ (ناگپوری) لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Dr Saif Qazi


بہت پر لطف گو اردو زباں ہے
حافظ محمد ولایت اﷲ حافظ (ناگپوری)

 بہت پر لطف گو اردو زباں ہے
مذکر اور مونّث کی ہے دقّت

حجاب و پردہ گھونگھٹ اور برقع
مذکر ہے یہ کل سامانِ عورت

مونث ہے جناب شیخ کی ریش
ہو کچھ بھی اس کی مقدار و طوالت

مذکر ہو گیا گیسوئے جاناں
ہوئی اس کی طوالت کی یہ عزّت

دُوپٹّہ عورتوں کا ہے مذکر
مونث کیوں ہے دستارِ فضیلت

فراق و وصل ہیں دونوں مذکر
مونث ہے مگر واعظ کی صحبت

ہوئیں جب مونچھ اور داڑھی مونث
تو پھر کرنا پڑا دونوں کو رخصت